Latest News

بچی سے بداخلاقی، 12سالہ ملزم کو بری کرنے کی درخواست مسترد


لاہور(نامہ نگار)چار سالہ بچی سے مبینہ بداخلاقی کیس، انسداد دہشت گردی عدالت نے 12سالہ ملزم کی بریت کے لئے دائردرخواست خارج کرتے ہوئے ملزم کو 18دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ رواں سال جون میں 12سالہ افضال کے خلاف تھانہ بھکھی شیخوپورہ میں چار سالہ بچی کے والد ریاض نے مقدمہ درج کرایا جس میں الزام لگایاگیا کہ ملزم افضال نے اس کی چار سالہ بیٹی کے ساتھ بداخلاقی کی ہے۔ پولیس تفتیش اور ڈی این اے ٹیسٹ سے افضال پر جرم ثابت ہوگیا۔ دوران ٹرائل مدعی مقدمہ ریاض نے عدالت میں بیان قلمبند کرایا کہ افضال اس کا ملزم نہیں، بچی کے ساتھ بداخلاقی میں نامعلوم شخص ملوث ہے۔ ملزم کے وکیل نے مقدمہ سے بریت کے لئے درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کی۔ پراسیکیوشن اور پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مدعی ریاض نے ملزم کے والدین سے رقم لے کر بیان بدل دیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے ریکارڈ کا معائنہ کرنے کے بعد بریت کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے ملزم کو18دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیاہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ متاثرہ بچی کے والد نے بیان بدل دیا مگر اب ریاست مقدمہ چلائے گی، سرکاری وکیل کو دلائل دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

Pakistan Times Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.