Latest News

پنجاب سے لڑکیاں اغوا کرکے سندھ میں فروخت کرنے کا الزام،خاتون کی درخواست ضمانت مسترد


لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے پنجاب سے لڑکیوں کو اغوائکر کے سندھ میں فحاشی 
کے اڈوں پر فروخت کرنے والے گروہ کی رکن ہاجرہ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔مسٹر جسٹس اعجاز احمد چودھری کی سربراہی میں د ورکنی بنچ نے ہاجرہ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے اسے بلاجواز لڑکی کے اغوا کے مقدمے میں نامزد کیا ہے جبکہ ملزمہ کا مغوی یا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں، ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل مظہر شیر اعوان نے بنچ کو بتایا کہ ملزمہ نے انور بی بی کی دوبیٹیوں کو اغوائکیا جن میں سے ایک لڑکی ممتاز سندھ میں فحاشی کے اڈے سے فرار ہو کر اپنے گھر پہنچی اور اس سے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ اسے ہاجرہ بی بی سندھ میں اڑھائی لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا جہاں وہ کئی عرصہ تک عصمت دری کا نشانہ بنتی رہی، فاضل بنچ نے مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔

Pakistan Times Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.