Latest News

ترکی کی جانب سے روسی طیارہ گرانے میں امریکی ہاتھ سامنے آگیا، روسی صدر نے سنگین ترین الزام لگادیا


ماسکو ترکی کی جانب سے روس کا جنگی طیارے گرانے پر ان دونوں ممالک کے تعلقات میں تو کشیدگی پیدا ہوئی ہی تھی لیکن اب روسی صدر نے امریکہ پر بھی سنگین الزام لگادیا ہے جس سے روس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بھی خاصا تناﺅ پیدا ہو گیا ہے۔ روسی صدر نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ ترکی کو ہمارے گرائے جانے والے طیارے کاتمام تر ڈیٹا امریکا نے فراہم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سب جانتا تھا کہ ہمارا طیارہ کب اور کہاں سے گزر رہا ہے۔ امریکیوں نے ہی ترکی کو طیارے کے راستے کے متعلق بتایا اور انہوں نے اسے مارگرایا۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ اس جرم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔
فرانس کے صدر فرانسوا اولاند کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ترکی کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ اگر انہیں پتہ ہوتا کہ یہ روس کا طیارہ ہے تو وہ اسے تباہ نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طیاروں کی واضح اور نمایاں نشانیاں ہیں جو کوئی بھی پہچان سکتا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا ترکی اپنی حدود میں داخل ہونے پر امریکا کے طیارے کو بھی اسی طرح گرا سکتا ہے جس طرح اس نے ہمارے طیارے کو گرایا؟روسی صدر نے اس موقع پر شام میں اپنے ایس 400اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹم کی تنصیب کا بھی دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم سے داعش کے خلاف ہماری طاقت میں اضافہ ہو گا۔

Pakistan Times Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.