Latest News

سری لنکا میں باورچی گرلز ہاسٹل کے باتھ روم میں طالبہ کو جنسی ہراساں کرتے برہنہ حالت میں پکڑ ا گیا


کولمبوسری لنکا میں گرلز ہاسٹل کے باتھ روم میں باورچی طالبہ کو جنسی ہراساں کرتے ہوئے برہنہ حالت میں پکڑ ا گیا ۔ اماراتی نیوز ویب سائٹ 24/7کے مطابق لنکا کے ایوساویلا انڈسٹریل زون میں واقع ایک خواتین ہاسٹل کے باتھ روم میں 23سالہ باورچی ایک لڑکی کو جنسی تعلق کے لئے مجبور کر رہا تھا کہ اسی اثناءمیں ہاسٹل کی دیگر لڑکیاں وہاں جمع ہو گئیں اور وہ برہنہ حالت میں ہی وہاں سے فرار ہو گیا ۔ 
پولیس تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم کی دو بیویاں ہیں اور وہ چار بچوں کا باپ ہے ، اس شخص نے لڑکی کو بات چیت کر کے اپنے جال میں پھنسا لیا اور اسے جنسی تعلق پر مجبور کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ وہ گرلز ہاسٹل کے باتھ میں چھپ گیا اور برہنہ ہو کر لڑکی کا انتظار کرنے لگا لڑکی پہنچی تو اس نے جنسی اقدام شروع کر دیئے تاہم دیگر لڑکیاں بھی وہاں پہنچ گئیں اور اسے بھاگنا پڑ گیا۔ پولیس نے اسے ایوساویلا کے علاقے سے اس کے گھر سے حراست میں لے لیا ہے ۔

Pakistan Times Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.