Latest News

پنجاب میں داعش کے حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف



لاہور پنجاب میں دہشت گردوں کے گروہ کے داخلے کی اطلاع،صوبائی محکمہ داخلہ نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کوالرٹ جاری کردیا،فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت۔ میڈیارپوٹ کے مطابق شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش)کی جانب سے پنجاب کے مختلف مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہواہے جس کے پیش نظرصوبائی محکمہ داخلہ نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔صوبائی محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے کہاگیاہے کہ 5دہشت گردوں کا گروپ لاہور پہنچ چکا ہے جو نجی اداروں بالخصوص ان کے سیکیورٹی گارڈز کوبھی نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اور غیر ملکی بھی دہشت گردی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ خاص طور پر ضلع گجرات میں جلال پور جٹان روڈ پر گشت کرنے والی سیکورٹی اداروں گاڑیوں اور جی ٹی روڈ پر پولیس موبائلوں پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

Pakistan Times Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.