Latest News

سٹریٹ چلڈرن اکیڈمی، کے پی حکومت کے بلند و باگ دعووں کا پول کھل گیا

پشاور سٹریٹ چلڈرن کی فلاح و بہبود کیلئے بنائے جانے والی اکیڈمی محض دکھاوا ثابت ہوئی، عمارت تو بنا دی گئی لیکن اکیڈمی بچوں ،بجلی او گیس کی سہولیات کی منتظر ہی رہی۔
نجی ٹی وی چینلکے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک  نے سٹریٹ چلڈرن اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھا تھالیکن اکیڈمی ابھی تک مکمل طور پر فعال نہ ہو سکی ۔ اکیڈمی کی بلڈنگ بجلی اور گیس سمیت افتتاحی تقریب کے موقع پر لائے گئے بچوں کی راہ تک رہی ہے۔  اکیڈمی کی بلڈنگ میں فرنیچر نام کی کوئی چیزنظر نہیں آتی ، صرف چوکیدار خالی عمارت کی دیکھ بھال پر معمور ہے جبکہ افتتاح کے موقع پر لائے گئے بچے بھی وہاں موجود نہیں ۔ 
ایڈوائزر برائے اطلاعات کے پی حکومت مشتاق غنی سے ا کیڈمی کے منصوبے کی حالت زار اوربچوں سے متعلق پر اسفتسار کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی صرف اکیڈمی کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا ، باقی ماندہ ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اورکے پی حکومت انہیں جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، کئی کمرے توڑ کرکلاس رومز بنائے جا رہے ہیں۔ اکیڈمی میں 1000بچوں کی گنجائش رکھی گئی ہے ،3دسمبر کو بورڈ آف گورنر کی پہلی میٹنگ ہونے جا رہی ہے اور اکیڈمی جنوری تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔

Pakistan Times Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.