Latest News

سائنس نے لڑکیوں سے بات کرنے کا طریقہ بتا دیا

شکاگو عام طور پر لڑکے لڑکیوں کو متاثر کرنے کیلئے طرح طرح کے پاپڑ بیلتے ہیں لیکن آخر میں شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ تمام تر محنت کے باوجود بات نہیں بن سکی۔ لڑکوں کی اس ناکامی کی بنیادی وجہ بتاتے ہوئے سائنسدانوں نے ایک تازہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ دراصل لڑکیوں کو متاثر کرنے کے لئے سب سے ضروری چیز ہے صاف گوئی اور منافقت سے پر ہیز، یونیورسٹی آف کنساس نے اپنی تحقیق میں 52 نوجوان جوڑوں کا مطالعہ کیا۔
ان لوگوں کو بتایا گیا تھا کہ وہ پہلی ملاقات کے تاثرات کے متعلق تحقیق میں حصہ لے رہے ہیں لیکن تجربے میں ایک کمرے میں بیٹھے لڑکے یا لڑکی کے ساتھ دوسرا شخص تجربہ کرنے والی ٹیم کا رکن تھا۔ تحقیق کے نتائج نے ثابت کیا کہ لڑکیاں جنسِ مخالف کے قریب ہونے کیلئے منافقت، اداکاری اور ڈرامے بازی سے بہت کم کام لیتی ہیں اور یہ ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کو زیادہ توجہ نہیں دیتی ہیں۔ جبکہ لڑکوں میں یہ اوصاف کافی زیادہ پائے گئے اور اسی لئے جب کوئی لڑکی فلرٹ کررہی ہو تو وہ عموماً اسے بھانپ بھی لیتے ہیں۔
تحقیق کاروں نے بتایا کہ اگرچہ لڑکیوں کی فلرٹ کو بھانپنے کی صلاحیت لڑکوں کی نسبت آدھی ہوئی ہے لیکن ان سے بات کرنے، انہیں متاثر کرنے اور ان کے قریب ہونے کیلئے ضروری ہے کہ ہر قسم کی بناوٹ کو ایک طرف رکھتے ہوئے ان سے صاف صاف بات کی جائے۔ سائنسدانوں کا لڑکیوں کیلئے بھی یہی مشورہ ہے کہ لڑکوں کو متوجہ کرنے کیلئے فنکاریوں سے کام لینے کی بجائے سیدھا سادہ اندازہ اختیار کریں۔

Pakistan Times Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.