Latest News

مستحقین کا علاج ،یونس خان نے تاریخ ساز بلا ہسپتال کو عطیہ کردیا

لاہور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے اپنا تاریخ ساز بلا انڈس ہسپتال کو عطیہ کردیا جو مستحق افراد کے علاج میں مدد کے لیے نیلام کردیا جائے گا۔یونس خان نے اس بیٹ سے چھکا لگا کر پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا ریکارڈتوڑا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بلے کو نیلام کریں گے اور اس کے ذریعے جو رقم حاصل ہوگی وہ ہسپتال کی تعمیر اور دیگر کاموں میں خرچ ہوگی۔یونس خان نے کہا کہ پاکستان نے انھیں بہت کچھ دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے لیے کچھ کروں۔انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ آگے بڑھیں اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔پاکستان بھارت سیریز سے خطے کو بہت فائدہ ہو گا اور کھلاڑیوں کو بہت سیکھنے کو ملے گا۔

Pakistan Times Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.