Latest News

رﺅف صدیقی اور وسیم اختر کی 48 گھنٹے میں گرفتاری کا امکان

کراچی  ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنماﺅں کی گرفتاری پر غورکیا جارہا ہے۔ نجی چینل کے مطابق رﺅف صدیقی اور وسیم اختر کی 24 سے 48 گھنٹے میں گرفتاری کا امکان ہے جبکہ انیس قائم خانی اور سلیم شہزاد کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ سطح اجلاس میں ایم کیو ایم رہنماﺅں کی گرفتاری پر عوامی ردعمل سے نمٹنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھر رﺅف صدیقی نے عاصم حسین کی جے آئی ٹی رپورٹ میں دئیے گئے بیان کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر عائد الزامات بے بنیاد ہیں، عاصم حسین سے ماسوار تقریبات میں علیک سلیک کے علاوہ کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

Pakistan Times Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.