Latest News

سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان کا بحری جنگی جہاز جدہ پہنچ گیا



جدہ  پاکستان نیوی کا جنگی جہاز پی این ایس طارق اظہار یکجہتی اور تربیت کے سلسلے میں جدہ پورٹ پہنچ گیاہے ،یہ جہاز کیپٹن سید اسدعلی عمر ان کی کمانڈمیں دہشتگردی اور قزاقی کیخلاف عالمی کاوشوں میں حصہ لینے کے بعد خلیج عدن سے ہوتاہواپیرکو جدہ پہنچاتھا۔ 
عرب نیوز کے مطابق نیول اور ایئراتاچی گروپ کیپٹن ابراہیم اسد سمیت رائل سعودی نیوی کے اراکین پاکستانی جہاز کے عملے کا استقبال کیا۔ استقبالیہ پی این ایس طارق پر ہی دیاگیا جس میں رائل سعودی نیوی کی اہم شخصیات اور افسران ، پاکستانی قونصل جنرل اور مصری طیاروں کے عملے نے بھی شرکت کی ۔کموڈور صالح الغامدی اور قونصل جنرل پاکستانی شہریار اکبر خان چیف گیسٹ تھے اور پاکستانی قونصل جنرل نے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی ۔ 
پی این ایس طارق کانام مسلمان رہنماءطارق بن زیاد کے نام پررکھاگیاجو 720عیسوی میں انتقال کرگئے تھے ۔ یہ جہاز برطانوی نیوی سے لیاگیا اور پھر اس کے ہتھیاروں اور سنسر سسٹم میں متعدد تبدیلیاں کی گئیں ۔

Pakistan Times Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.