اسلام آباد چین نے پاکستان کویقین دلایا ہے کہ اگر بھارت کونیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کی اجازت ملی تووہ پاکستان کوبھی رکنیت دلانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔پاکستان کو یہ یقین دہانی صدر ممنون حسین کی قیادت میں اعلی سطح کے وفدکے دورہ بیجنگ کے دوران کرائی گئی۔ دونوں ممالک نے اس معاملے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور پاکستان نے اپنا نکتہ نظرواضح کیا۔ پاکستان کا موقف ہے کہ نیوکلیئر سپلائرزگروپ میں شامل ہونے کا وہ برابرکاحقدار ہے اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کی تمام شرائط پوری کرتا ہے ۔ ا یک نجی ٹی وی کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ اسے گروپ کی رکنیت سے محروم رکھ کر بھارت کو اجازت دینے کامطلب تفریق برتنا ہے جس سے خطے میں عدم توازن پیدا ہوگا۔ چین اس گروپ کا رکن ہے اور ویٹوکااختیار بھی رکھتا ہے۔ ان ذرائع نے بتایا چین نے پاکستان کونیوکلیئر سپلائرزگروپ کی رکنیت دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کا یقین دلایا ہے، اگر پاکستان کومحروم رکھ کر بھارت کوگروپ کی رکنیت دینے کی کوشش کی گئی تو چین اس اقدام کو ویٹوکر دے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کوچپکے سے شامل کرنے کی سفارتی کوششوں سے آگاہ ہے اورچین کو بتا دیا ہے کہ جنوبی ایشیا کی دونوں جوہری ریاستوں میں تنا میں کمی اور خطے میں استحکام لانے کے بجائے بھارتی لابی تنا میں اضافہ کی کوشش کر رہی ہے۔سیکیورٹی تجزیہ کارکے مطابق پاکستان نیوکلیئر سپلائرزگروپ میں شامل ہونا چاہتا ہے لیکن بڑی طاقتوں کی مخالفت کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں تاہم چین کی حمایت کرنے سے امیدکی کرن نظر آ رہی ہے۔ پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر چین بھارت کی رکنیت روکنے پربھی مجبور ہوسکتا ہے۔ یہ امر دلچسپ ہے کہ سوا ارب آبادی کے ملک بھارت کو ایٹم بم کا دھماکا کرنے کے 41سال بعد 48رکنی گروپ کی رکنیت مل سکتی ہے لیکن اس اقدام سے خطے میں اسلحہ کی خطرناک دوڑ بھی شروع ہو سکتی ہے ۔ پاکستان اور بھارت دونوں نے ابھی تک ایٹمی عدم پھیلاکے معاہدہ این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے۔ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے سربراہ امریکا اورکچھ خفیہ ہاتھ پاکستان کونظر انداز کرتے ہوئے بھارت کو رکنیت دلانے کیلئے سرگرم ہیں۔
Recent Posts
'blog'
Popular Posts
Home
Daily News
Pakistan
پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دلانے میں مدد کرینگے، چینی یقین دہانی
پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دلانے میں مدد کرینگے، چینی یقین دہانی
- Blog Comments
- Facebook Comments
Follow us on facebook
Blog Archive
-
▼
2015
(33)
-
▼
November
(33)
-
▼
Nov 28
(15)
- آسٹریلیا نے زخمی مچل سٹارک کی جگہ فیلڈنگ کیلئے ٹیم...
- ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز کا مصالحت سے ان...
- سعودی عرب میں ہم جنس پرست گھوڑے کو موت کی سزا، دنی...
- مردوں کے بارے میں وہ ایک بات جو خواتین کو پتہ چل ج...
- عائشہ ممتاز کی لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی،...
- سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان کا بحری جن...
- رﺅف صدیقی اور وسیم اختر کی 48 گھنٹے میں گرفتاری کا...
- پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دلانے می...
- ناروے حکومت کی جانب سے افغان اخبارات میں اشتہار، ک...
- چین بھی امریکا کے نقش قدم پر، ملک سے باہر پہلے فوج...
- پاکستانی بینک نے بے حسی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، گ...
- ہانگ کانگ میں آسمان سے ہیروں کی بارش، جمع کرنے وال...
- ایک طرف ہندوﺅں کی انتہا پسندی دوسری جانب مسلمانوں ...
- پاکستانیوں نے سرحد پر دھاوا بول دیا، سرحدی باڑ کاٹ...
- غیر اخلاقی حرکات اور فحش ڈانس کر نے والے خواجہ سرا...
-
▼
Nov 28
(15)
-
▼
November
(33)
