Latest News

چین بھی امریکا کے نقش قدم پر، ملک سے باہر پہلے فوجی اڈے کے قیام کا اعلان، یہ کہاں بنایا جائے گا؟ حیران کن جگہ کا نام بھی سامنے آگیا

بیجنگ چین حقیقی معنوں میں امریکہ کا حریف بن کر ابھر رہا ہے۔ کرنسی سے لے کر سونے کے ذخائر تک چین پہلے ہی امریکہ کو چیلنج کر چکا ہے مگر اب اس نے بیرونی ممالک میں فوجی اڈوں کے معاملے میں بھی امریکہ کو چیلنج کر دیا ہے۔ گزشتہ روز چین کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ مشرقی افریقہ کے ملک ”جبوتی“(Djibouti) میں اپنا پہلا غیرملکی اڈا قائم کرنے جا رہے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکی رپورٹ میں چینی اخبار ہوانجوشیباﺅ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ قوی امکان ہے کہ مشرقی افریقی ملک جبوتی چین کو اپنے ساحل پر بحری اڈہ قائم کرنے کی اجازت دے دے گا۔
چینی اخبار نے یہ خبر جبوتی بحریہ کے کمانڈر ان چیف اے اے شیر کے حوالے سے دی تھی۔ کمانڈر ان چیف نے کہا کہ جبوتی جانتا ہے کہ چین عظیم بحری طاقت بننا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جبوتی کی حکومت چین کے ساتھ بحری اڈے کے قیام کے معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے کیونکہ جبوتی خطے میں تمام غیرملکی فریقین کو مساوی حقوق کی فراہمی کی پالیسی پر گامزن ہے۔واضح رہے کہ جبوتی مشرقی افریقہ میں خلیج عدن کے ساحل پر واقع ہونے کے باعث فوجی اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے اور چین سے اس کا فاصلہ 4800کلومیٹر ہے۔اس سے قبل بھی جبوتی اور چین کے مابین شراکت داری پر مبنی تعلقات موجود ہیں، چین باقاعدگی کے ساتھ جبوتی کو غذائی امداد مہیا کرتا ہے اور دارالحکومت جبوتی کی بندرگاہ استعمال کرتا ہے۔

Pakistan Times Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.