Latest News

سعودی عرب میں ہم جنس پرست گھوڑے کو موت کی سزا، دنیا میں ہنگامہ برپا کرنے والی خبر کی اصل کہانی سامنے آگئی

ریاض دنیا کے مختلف ممالک میں سنگین جرائم کی سزا موت ہے۔ سعودی عرب میں قتل اور منشیات سمگلنگ جیسے جرائم پر مجرموں کے سرقلم کر دیئے جاتے ہیں لیکن گزشتہ دنوں مبینہ طور پر مملکت میں ریس کے ایک قیمتی گھوڑے کو موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔اس گھوڑے کی قیمت 1کروڑ 20لاکھ ڈالر(تقریباً1ارب 20کروڑ روپے) ہے اور مغربی میڈیا دعوٰی کر رہا ہے کہ اسے ”ہم جنس پرستی“ کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ امریکی اور فرانسیسی نیوز ویب سائٹوں کا کہنا ہے کہ مذہبی پولیس نے اس سزا کے فیصلے پر توثیقی دستخظ کیے اور حکام نے یہ دستخط ٹی وی کیمروں کے سامنے کیے۔ سعودی عرب کی نیوز ویب سائٹ سبق(Sabq)کے مطابق سب سے پہلے یہ خبر امریکی اور فرانسیسی نیوز ویب سائٹس پر شائع کی گئی۔ ان رپورٹس کے مطابق اس قیمتی گھوڑے کو اصطبل میں 2مرتبہ دیگر گھوڑوں کے ساتھ جنسی فعل کرتے ہوئے پایا گیا، جس پر اصطبل کے ملازمین نے مقامی حکام کو اطلاع دی۔
اطلاع ملنے پر اس گھوڑے کو فوری طور پر دیگر گھوڑوں سے علیحدہ کر دیا گیا اور اس کی سزا تجویز کرنے کا مرحلہ شروع ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق گھوڑے کو زہریلا انجکشن دے کر یا کسی اور طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا۔امریکی اور فرانسیسی ویب سائٹس کی رپورٹس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ حکام گھوڑے کو موت کی سزا دے کر یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سلطنت میں کسی بھی شکل میں ہم جنس پرستی قبول نہیں کی جائے گی۔ 
سوشل میڈیا پر سعودی صارفین اس رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دتے ہوئے مغربی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ مغربی میڈیا اسلام، سعودی عرب اور مسلمانوں کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرکے انہیں دنیا میں بدنام کرتا رہتا ہے۔ یہ رپورٹ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ مغربی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈہ اب نہیں چلے گا۔


Pakistan Times Designed by Templateism.com Copyright © 2014

Theme images by Bim. Powered by Blogger.